اپنی دفاع میں لیمباولی نے کہا ہے کہ انہوں نے مذکورہ عورت سے تجاوزات کو ختم کرنے کو کہاتھا۔
بنگلورو۔ کرناٹک بی جے پی رکن اسمبلی اروند لمباولی کے ایک واقعہ جس میں وہ ایک عورت کو برسرعام جیل میں ڈال دینے کی دھمکی دے رہے ہیں ہفتہ کے روز منظرعام پر آیا ہے۔
رکن اسمبلی لمباولی کا یہ تبصرہ عوامی برہمی اور ناراضگی کا سبب بنا ہے اور عوام کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ رتھ ساگے مارے جو کانگریس پارٹی کے لئے بھی کام کرتی ہیں نے ہفتہ کے روز وضاحت کی کہ وہ وائٹ فیلڈ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کو ان کے دورے کے دوران ملاقات کرنے کی کوشش کی تھی۔
لمباولی نے اس کی درخواست چھیننے کی کوشش کی اور جب رتھ نے ان کی پریشانی سننے کا استفسار کیاتو وہ ناراض ہوکر اس پر برس پڑے۔ رتھ نے کہاکہ ”رکن اسمبلی لمباولی نے پولیس والوں کو مسلسل ہدایت دی کہ وہ مجھے جیل میں ڈال دیں۔
انہوں نے مجھ سے کہا تمہاری کوئی عزت او روقار ہے؟تم نے اراضی پر قبضہ کیا اور اب تم رکن اسمبلی کے سامنے کھڑے ہو۔ انہوں نے پولیس سے یہ بھی استفسار کیاکہ وہ مجھے گھسیٹ کر پولیس اسٹیشن لے جائیں اوروہاں پربند کردیں“۔
مذکورہ جہدکار اس بات پر قائم رہی کہ بی بی ایم پی نے 1971میں ان کے تعمیر کئے گئے مکان کومنہدم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کچھ بھی ہو مگر ایک رکن اسمبلی کو عوامی مقام پر ایک عورت کے ساتھ بہتر رویہ رکھنا چاہئے۔
رتھ نے الزام لگایا کہ انہیں پولیس اسٹیشن میں رات 10بجے تک رکھا گیا اور کوئی فون کال کی بھی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے رکن اسمبلی پر ہاتھ پکڑ کر کھینچنے اور انہیں مارنے کے لئے دوڑنے کابھی مورد الزام ٹہرایا ہے۔
اپنی دفاع میں لیمباولی نے کہا ہے کہ انہوں نے مذکورہ عورت سے تجاوزات کو ختم کرنے کو کہاتھا۔دنیش گنڈو راؤ سینئر کانگریس لیڈر او ررکن اسمبلی نے ریاستی ویمن کمیشن سے اس واقعہ پر نوٹ لینے کی مانگ کی۔
انہوں نے کہاکہ ”رکن اسمبلی کو ایک عورت کے ساتھ ایسا بات نہیں کرنا چاہئے تھا۔ یہ غیر مہذب سلوک ہے۔ رکن اسمبلی نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس کوجیل بھیجنے کی دھمکی دی۔ وہ کون ہوتے ہیں جو ایسا بول سکتے ہیں؟
تمام بی جے پی قائدین غرور سے بھرا برتاؤ کررہے ہیں“۔کانگریس رکن اسمبلی اور کے پی سی سی انچارج پریا کھرگے نے استفسارکیاکہ بی جے پی وہ قائدین کہاں ہیں جنھوں نے سرکاری ملازمت کرنے کے لئے نیتاؤں کے ساتھ بیڈ پر سونے کے میرے تبصرے پر سوالات کھڑے کئے تھے۔
انہو ں نے کہاکہ ”لمباولی ایک غنڈہ ہے؟ ان کے پاس صبر نہیں ہے درخواستیں لینے اور مشکلات سننے کے لئے“۔ درایں اثناء ریونیو محکمہ کے عہدیدار پرتھا سارتھی نے روتھ کے خلاف وائٹ فیلڈ پولیس اسٹیشن میں سرکاری کام میں خلل پیدا کرنے کی ایک شکایت درج کرائی ہے۔