کرناٹک میں مدارس کے جلد کھولے جانے کی تردید

   

بچوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ، وزیر تعلیم سریش انگڑی کی میڈیا سے بات چیت
گلبرگہ ۔: کرناٹک میں مدارس کے کھولے جانے ک افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وزیر پرائیمری و سیکنڈری تعلیم کرناٹک مسٹر ایس سریش کمار نے کہا ہے کہ کرونا کے پھیلنے کے بعد مدارس غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردئے گئے ہیں ریاستی حکومت نے ان مدارس کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیںلیا ہے۔وزیر تعلیم منگل کے دن بیدر میںمیڈیا سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ان مدارس کے عنقریب کھولے جانے کا کوئی امکان نہیںہے ۔ انھوںنے کہاکہ کرونا وبا کے اس دور میں والدین اور سرپرستوں کو اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمارے بچوں کی فلاح وبہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ۔ لوگوںکو اس بارے میں شک و شبہ میں اور ڈر و خوف میں مبتلا نہیں رہنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ ایسی شکایات بھی وصول ہوئی ہیںکہ مدارس کے غیر معینہ مدت تک بند رہنے کے نتیجہ میں بچوںکی شادیوں کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ہم اس معاملہ پر بھی سنجیدگی کے ساتھ غور کررہے ہیں ۔ انھوںنے بتایاکہ مدارس کو جلد کھولنے کے معاملہ میںکوئی عجلت نہیںکی جائے گی ۔ قبل ازیں وزیرتعلیم نے د ن میںشہر کے سرکاری مدار کا معائنہ کیا اور ن مدارس میں ٹائیلیٹس کی موجودگی ، پینے کے پانی سہو لت وغیرہ کا معائنہ کرتے ہوئے عہدہ داران کوضروری ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل اروند ارالی نے وزیر موصوف کو بتایا کہ بیدر کے مدارس میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس پر وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ ان عہدہ داران کے خلاف سخت کاروائی کریں گے جنھوں نے ایسے مدارس کو قائم کرنے اور چلانے کی اجازت دی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر تعلیمات گلبرگہ نلیاتول ڈائیریکٹر تعلیمات گنگنا سوامی اور بلاک ایجوکیشن آفیسر سوریہ کانت مادنے اس موقع پر موجود تھے ۔