بنگلورو : /3 جولائی (ایجنسیز) کرناٹک میں کانگریس کی ریاستی حکومت نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری انتخابی فہرستوں پر جامع نظرثانی (ایس آئی آر) میں تمام شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور انہیں اس مہم میں سرگرمی میں حصہ لینے کیلئے آج ترغیبی اور اختراعی اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے ایس آئی آر مہم میں شہریوں سے جدت کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو شہری ایس آئی آر عمل کی تکمیل کریں گے انہیں ریاستی حکومت کرناٹک میں مستقل سکونت کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی ۔ انہوں نے تمام اہم ووٹروں سے ایس آئی آر مہم میں حصہ لیتے ہوئے مستقل قیام کی سند کیلئے اپنا رجسٹریشن مکمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ صنعت سیوا سندھو پورٹل کے ذریعہ آن لائن دستیاب رہے گی اور اسے آف لائن یعنی بہ نفس نفیس رجوع ہوکر بھی حاصل کیا جاسکے گا ۔