کرناٹک میں پیر سے نویں اور دسویں کی کلاسس کا احیا

   

بنگلورو:کرناٹک کے چیف منسٹر بسوا راج بومئی نے آج کہا کہ ریاست میں پیر سے نویں اور دسویں جماعتوں کے اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی جبکہ 11ویں اور 12ویں کے علاوہ دیگر ڈگری کالجس کو کھولنے سے متعلق فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا ۔اوڈپی کے ایک کالج میں حجاب پر تنازعہ کے بعد ریاست میں تعلیمی اداروں کو تین دن کیلئے بند کردیا گیا تھا ۔