منگلور: انڈین کیفے چین، کیفے کافی ڈے کے بانی و مالک وی جی سدھارت کل پیر کے روز سے غائب ہیں۔ وہ آخری مرتبہ منگلور کے نٹراوتی کے پاس دیکھے گئے تھے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے انہیں ڈھونڈنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ دریا میں بھی کشتیو ں کے ذریعہ ان کا پتہ لگانے کی کو شش جاری ہے۔ مقامی رکن اسمبلی او رکانگریس لیڈر یو ٹی عبدالقادر نے بھی ان کے ڈھونڈنے میں پولیس کا تعاون کررہے ہیں۔
عبدالقادر نے بتایا کہ سدھارت او رمیں آپس میں ایک اچھے دوست تھے۔وہ بہت ہی اچھا انسان تھا۔ ہزاروں بیروزگار لوگوں کو روزگار فراہم کرنے و الا شخص آج غائب ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ سدھارت کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ او رمہارشٹرا کے گورنر ایس ایم کرشنا کے داماد ہوتے ہیں۔ کرناٹک وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور کانگریس لیڈرس ڈی کے شیوکمار اور بی ایل شنکر نے ایس ایم کرشنا کے قیام گاہ میں ان سے ملاقات کئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سدھارت نے نتراوتی ندی کے برج پراپنے ڈرائیور سے کہا کہ وہ انہیں یہاں چھوڑ دیں وہ پیدل چل کرجانا پسند کریں گے۔ اس کے بعد انہیں کہیں نہیں دیکھا گیا۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ ندی میں چھلانگ لگادئے ہوں اس لئے ندی میں بھی ان کی تلاش جاری ہے۔ لیکن جب تک تحقیقات مکمل نہیں کی جاتی تب کچھ کہا نہیں جاسکتا۔
Karnataka: VG Siddhartha, son-in-law of former CM SM Krishna and the founder-owner of Cafe Coffee Day, has gone missing near Netravati River in Mangaluru; Search operation underway. pic.twitter.com/qQf1H3xzAV
— ANI (@ANI) July 30, 2019
Mangaluru Police Commissioner,Sandeep Patil on #VGSiddhartha missing case:Y'day,he left from B'luru saying he is going to Sakleshpur.But on the way,he told his driver to go to Mangaluru.On reaching Netravati river bridge,he got down from the car,asked his driver to go ahead&stop pic.twitter.com/3TYcqMTFYU
— ANI (@ANI) July 30, 2019
Mangaluru Police Commissioner,S Patil on VG Siddhartha (in file pic) missing case:I visited SM Krishna's (former Karnataka CM & father-in-law of VG Siddhartha) house last night. I spoke to Siddhartha's wife&other relatives and gathered some information.I'm currently in Bengaluru. pic.twitter.com/lllHbewOBX
— ANI (@ANI) July 30, 2019