بنگلورو:کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت برقرار رہے گی۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو اس معاملے میں فریق بننے کا حکم دیا ہے۔ اب اس معاملے میں سپریم کورٹ کے اگلے حکم تک ہائی کورٹ کے حکم پر روک برقرار رہے گی۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں بدعنوانی کے ایک معاملے میں ان کے خلاف مجرمانہ شکایت کو بحال نہیں کیا گیا تھا۔