کرناٹک کے کولار میں مسلم خاندان پر ہندو نوجوانوں کا حملہ

   

کولار: مسلمانوں پر نفرت کی بنیاد پر حملہ کا ایک اور واقعہ کرناٹک میں پیش آیا جہاں عثمان شاہ کی درگاہ سے واپس ہونے والے ایک مسلم خاندان پر ہندو نوجوانوں نے حملہ کردیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کو ضلع پولار کے ترہیلی گاؤں میں پیش آیا۔ بعض افراد نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی مارپیٹ کی گئی۔ کرناٹک کے انسانی حقوق کے ایک کارکن نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ اس واقعہ کو منظرعام پر لایا۔ شرپسندوں کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران کرناٹک میں نفرت پر مبنی جرائم اور مسلمانوں پر حملے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ گذشتہ سال ستمبر میں ارباز نامی نوجوان کا اس لئے قتل کردیا گیا تھا کہ اس کے ہندو لڑکی سے تعلقات تھے۔