بنگلورو۔ایک امتناع حلال اور مسلم تاجرین پر مندر اور مذہبی میلوں پر عائد کرنے کی مانگ کے بعد مذکورہ ہندو تنظیموں نے اب مندروں کے سفر اور پوجا کے لئے جانے کے بعد مسلمان ڈرائیور اور مسلمانوں کی ملکیت والی گاڑیوں کو مصروف نا کرنے کا ہندوؤں سے استفسار پر مشتمل مہم چلارہے ہیں۔
بھارت رکشانا ویدیکا کے پرشانت بنگیرا نے جمعہ کے روز ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ مندروں کے دورے او رپوجا کے لئے جاتے وقت مسلم ڈرائیورس کے خدمات حاصل نہ کریں۔
اس کے علاوہ انہوں نے مسلم ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ملکیت والی گاڑیوں کا بھی استعمال نہ کریں۔ انہوں نے زوردیاکہ تمام ہندو تنظیموں کو چاہئے کہ وہ اس اعلان کی حمایت کریں اور اس ضمن میں لوگوں کے اندر شعور بیدار کریں۔سری رام سینا نے اس اعلان پر اپنی حمایت کا اعلان کیاہے۔
درایں اثناء سری رام سینا کے بانی پرمود موتھالک نے یہ زوردیاکہ موزرائے محکمہ کو چاہئے کہ وہ شمالی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں مشہور سیوداتی یالماں پوجا مرکز میں مسلم تاجرین او ردوکانداروں کو نوٹس جاری کرنا چاہئے۔
انہوں نے دوبارہ یہی بات کہی کہ اگر دوکانیں خالی نہیں ہوتی ہیں تو سری رام سینا کارکن موزرائے منسٹر ششی کلا جولی سے ملاقات کریں گے او ران سے خالی کرانے کی مانگ کریں گے۔
موتھالک نے ڈپٹی اسپیکر اور بی جے پی رکن اسمبلی آنند مامانی سے اس سے قبل ملاقات کی اور زوردیاتھا کہ غیر ہندو دوکانداروں کو مذکورہ مندر کے احاطہ سے خالی کرائیں۔انہوں نے اپنے دعوی میں کہاکہ لاکھوں لوگ مندر جاتے ہیں اور50فیصد سے زائد مسلمان دوکاندار اپنا کارچلارہے ہیں۔