انہوں نے مزیدکہاکہ”حکومت کی تشکیل کے لئے ہمارے اقتدار میں جو ہے وہ سب کچھ کریں گے“۔
بنگلورو۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات میں اقتدار میں انے پر تحفظات کی حدکو 50فیصد سے بڑھاکر 75فیصد کرنے کے متعلق کانگریس لیڈر سدارامیہ کے دعوی ٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بی ایس یدوراپا نے کہاکہ ”انتخابی وعدہ“ کبھی پورا نہیں ہوسکے گاکیونکہ ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی شکست کی طرف بڑھ رہی ہے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے سینئر لنگایت لیڈر نے کہاکہ ”کیونکہ وہ(سدارامیہ) بری طرح ہارنے والے ہیں‘ تو ریاست میں تحفظات کی حد میں اضافہ ممکن ہی نہیں ہے“۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہم(بی جے پی)حکومت کی تشکیل کے لئے ہمارے اختیار کی ہر چیز کریں گے“۔
سدارامیہ جو ایک سابق چیف منسٹر ہیں جس کا تازہ معیاد کے لئے 10مئی کے اسمبلی انتخابات کے بعد عہدے پر نظر لگائے ہوئے ہیں نے ٹوئٹ کیاکہ”کانگریس پارٹی تحفظات کی حد کو 50فیصد سے بڑھاکر 75فیصد کرنے اور تمام ذاتوں کوان کی آبادی کی بنیاد پر تحفظات دینے کے لئے پرعزم ہے“۔
اس سے قبل یدوراپا نے بی جے پی کو چھوڑ کر حال ہی میں کانگریس میں شامل ہونے والے جگدیش شیتر اور لکشمن ساوڈی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ برسراقتدار پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کی یہ بہت جلد مجوزہ اسمبلی انتخابات میں قیمت چکائیں گے۔ شیتر جو کہ ایک سابق چیف منسٹر ہیں اور ساوڈی جس نے ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے پر خدمات انجام دئے ہیں کا تعلق لنگایت کمیونٹی سے ہے۔
جس کاریاست میں انتخابی نتائج پر اثر اندازہونے کا خیال ہے۔بی جے پی سے علیحدہ ہونے والے دونوں قائدین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یدوراپا نے کہاکہ ”میں لوگ سے کہتاہوں کہ لکشمن ساوڈی اور جگدیش شیتر کو ایک ووٹ نہ دیں کیونکہ انہوں نے حکومت میں کلیدی قلمدانوں کے ساتھ بھروسہ کئے جانے کے باوجود بی جے پی سے غداری کی ہے“۔
یدوراپا نے اے این ائی کو بتایاکہ ”مجھے100فیصد یقین ہے کہ دونوں قائدین الیکشن میں ہار جائیں گے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے“۔
ریاست کے 224اسمبلی حلقوں میں ایک دور کی رائے دہی 10مئی کو ہوگی اور 13مئی کو نتائج کا اعلان کیاجائے گا