ترکی کے وزیرصحت نے23مارچ کے روز کہاکہ یہ مذکورہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر ملک چین سے بھیجی گئی دوا کا استعمال کررہا ہے
انقارہ۔ راجدھانی انکارہ میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے فاہرتین کوکا نے کہاکہ ”ائی سی یو کے مریضوں میں تبدیلی کے دعویٰ کے ساتھ چین سے روانہ کی گئی دوا کا ہم آج صبح سے استعمال کررہے ہیں‘ جس سے مریضوں کی حالت میں سدھار کے لئے گیارہ سے بارہ دنوں کے بجائے چار دن ہوں گے“۔
انہوں نے دوا ء پر کوئی مزید جانکاری نہیں دی ہے۔انہوں نے دوا ء پر کوئی مزید جانکاری نہیں دی ہے مگر مخالف ملیریا دوا کلورنیا کا چین اور فرانس میں بھی حال ہی میں کرونا وائر س کے علاج کے لئے استعمال کیاگیاہے۔
کچھ محققین کا کہناہے کہ کلورنیا کافی اثر دار ہے‘ حالانکہ سائنس داں اس سے راضی نہیں ہیں دوا کو مزید اثر انداز او رمحفوظ بنانے کے لئے مزید جانچ اورجدوجہد کی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ مزید ترکی نے50,000مزید جانچ کے کٹس چین سے 23مارچ کے روزحاصل کئے ہیں اور اس کا استعمال بھی کررہا ہے‘ مذکورہ منسٹر نہ یہ بات بتائی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک زائد 300,000کٹس کی 26مارچ کے روز ترکی میں آمد متوقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ہم ایک ملین کٹس کے استعمال کی تیاری کررہے ہیں“۔مذکورہ منسٹر نے مزید کہاکہ چین کی حکومت نے ترکی کے ساتھ کرونا وائرس پر جانکاری شیئر کرنے میں رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ دونوں ممالک نے عالمی وباء کے خلاف جنگ میں تعاون کی طرف قدم بڑھایاہے۔
درایں اثناء نے ترکی نے کولمبیا کے لئے 26,000جانچ کے کٹس روانہ کئے ہیں‘ 24مارچ کے روزائی این وی ائی ایم اے نے اس کی جانکاری دی ہے۔