کریم نگر ۔ شہر کریم نگر میں پچھلے پانچ دنوں سے ڈیویژن واڑی ساڑیوں کی تقسیم کی جارہی ہے کریم نگر میں بتکماں تہوار پر تحفہ کے طور پر ساڑیوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ساڑیوں کی تقسیم پروگرام میں وائی سنیل راؤ نے 31 ویں ڈیویژن میں دورہ کرتے ہوئے ایک خانگی اسکول میں کارپوریٹر کے ساتھ ملکر ساڑیاں تقسیم کی ۔ اور کہا کہ کے سی ار جمہوری انداز کی حکومت کرتے ہوئے سب مذاہب کا احترام کرتے ہوئے تلنگانہ کو ترقی کی طرف لے جارہے ہیں ۔
ایم پلی گرام پنچایت کے علاقوں میں گھر گھر سروے جاری
سرپور ٹاون ۔ سرپور ٹاون منڈل کے گرام پنچایت ایم پلی میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے دھرانی سروے کے کاموں کا ایم پی ڈی او راجیشور اور منڈل پریشد نائب صدر ستیہ نارائن نے گھر گھر جاکر ریاستی حکومت کی دھرانی سروے کے کاموں کے دوران تعاون کرنے کا عوام سے اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر ایم پی گرام پنچایت سکریٹری نے ہمراہ گھر گھر جاکر عوام میں شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے دھرانی سرویس کے کاموں کو انجام دیا گیا ۔