بالی ووڈ ایکٹریس کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ پرینکا چوپڑہ جتنی بڑی اداکارہ نہیں ہے۔ انہوں نے پرینکا کو دنیا کی سب سے مشہور ہستیوں میں سے ایک بتایا۔ فلم میکر کرن جوہر ایک ٹاک شو کے فائنل موڑ میں کرینہ اور پرینکا چوپڑہ مہمان تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے پہلوں پر بات کی سب کچھ تو یہاں ہے ایک بیان کے مطابق شو کے میزبان کرن جوہر نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا وہ پرینکا کی طرح ہالی ووڈ میں جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے انکار کردیا۔ کرینہ نے کہا میں نہیں جاسکتی میں نے یہ ہمیشہ کہا ہے میں کہیں نہ کہیں اپنی جڑوں سے گہرائی سے جڑی ہوں۔ میرا خاندان میرا پیار سب کچھ تو یہاں ہے بیشک میرا بیٹا بھی پرینکا نے شاندار کام کیا۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پرینکا نے اچھا کام کیا ہے۔