پٹنہ ۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں گنگا ندی میں کشتی میں دھماکے سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی کے ذریعے غیر قانونی ریت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جا رہا تھا۔ اسی دوران ریت کی نقل و حمل میں مصروف لوگوں کے لیے کشتی پر دوپہر کا کھانا تیار کیا جا رہا تھا کہ اچانک گیس لیکیج کے باعث گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ اس خوفناک حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کشتی پر تقریباً 20 افراد سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پٹنہ کے مانیر میں گنگا گھاٹ پر غیر قانونی ریت سے لدی ایک کشتی میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ جس میں چار مزدور جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔