یانگون : میانمار کے ساحل کے پاس روہنگیا مہاجرین کی آک کشتی ڈوب گئی ہے۔ اطلاع ہے کہ کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ گزشتہ اختتام ہفتہ پر پیش آیا۔ کشتی پر تقریباً 90 افراد سوار تھے، جن میں سے درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میانمار کے آئے یاروادی خطے میں امریکی حکام نے 20افراد کو بچا لیا، جنہوں نے بتایا کہ مذکورہ کشتی انیس مئی کو ریاست راکھین سے روانہ ہونے کے کچھ دنوں بعد ڈوبی تھی۔ اب تک 14 افراد کی نعشیںبرآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 50 اب بھی لاپتہ ہیں۔ میانمار میں اب بھی 6لاکھ روہنگیا آباد ہیں۔