کشمیر :رواں برس 50انکاؤنٹرس میں78جنگجو ہلاک

   

سری نگر : جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس ابتک سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائیوں میں 78 ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں 26 غیر ملکی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی مدت کے دوران 43 ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ رواں برس سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائیوں میں 78ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے جبکہ اسی مدت کے دوران 43 ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مہلوکین میں 26 غیر ملکی جنگجوبھی شامل ہیں۔