کشمیر فائلز فلم کشمیری پنڈتوں کی آپ بیتی :یادو

   

الور۔ جنگلات اور ماحولیات کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے فلم کشمیر فائلز کے بارے میں کہا کہ یہ فلم نہیں کشمیری پنڈتوں کی آپ بیتی ہے جنہوں نے کشمیر میں ظلم و ستم کا سامنا کیا ہے ۔ ایک روزہ دورے پر آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو یہ فلم دیکھنا چاہئے اور اس ظلم کو دیکھنے کے بعد کشمیر کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 370 کا معاملہ زیر التوا ہے ، وہاں قوم کا جذبہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ یادو نے کہا کہ سرِسکا میں ماحولیاتی سیاحت کی بڑی صلاحیت ہے ، سرِسکا ملک میں سب سے الگ ہے ۔ اسے بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سرسکا میں آباد گاؤں کے لوگوں کو کچھ مسائل درپیش ہیں۔ وہ انہی مسائل کے حل کیلئے الور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بننے کے بعد ان کا معائنہ باقی تھا، اگر وہ آئے ہیں تو سرسکا میں گاؤں والوں کے مسائل سنیں گے ۔ اس کے ساتھ وہ ریزرو سے وابستہ عہدیداروں سے بات کریں گے ۔