کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

   

سرینگر: وادی کشمیر میں جمعہ کی دوپہر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز شمالی کشمیر کا ضلع بارہمولہ تھا۔نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کے مطابق 12:26 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس مرکز شمالی کشمیر کا ضلع بارہمولہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم بارہمولہ اور ملحقہ علاقوں میں زور دار جھٹکے محسوس ہونے کے نتیجہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کچھ ویڈیوز میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔