کشمیر میں فوجی گاڑی کھائی میں گرگئی‘ 4 فوجیوں کی موت

,

   

سری نگر:جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ہفتہ کو فوج کا ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے چار فوجیوں کی موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثہ ایس کے پاین علاقے کے قریب پیش آیا۔پچھلے مہینے اسی طرح کے ایک واقعے میں جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایک ٹرک کے 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے پانچ فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت کئی قائدین نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ میں شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور زخمی فوجیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔