کشمیر میں نئے راستوں سے دراندازی کی کوششیں

   

نئی دہلی : جموں و کشمیر میں پاک مقبوضہ کشمیر سے دراندازی کی معروف راہوں پر سکیورٹی فورسیس کی سخت چوکسی نے دہشت گردوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اُنھیں دراندازی کے لئے راستے نہیں مل رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹلیجنس ایجنسیوں نے چوکسی برتنے کا مشورہ دیا ہے کیوں کہ دہشت گرد وادی میں گھسنے کے لئے نئی راہیں کھوجنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لشکر طیبہ، جیش محمد اور البدر جیسی تنظیموں پر ہندوستان کے دشمن عناصر کا دباؤ ہے کہ وہ کشمیر میں بھاری برفباری شروع ہونے سے قبل زیادہ سے زیادہ دراندازی کریں۔