کشمیر میں نماز استسقا ،چرار شریف میں اجتماع

   

سری نگر: کشمیر میں مسلسل خشک سالی کی وجہ سے سوکھے جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے ، ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی کم ہو گئی جس وجہ سے پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز خشک سالی سے نجات کے لئے وادی بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔چرار شریف میں تاریخی نفل ٹینگ کی پہاڑی پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دو رکعت نفل نماز ادا کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔چاڈورہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین پیدل مسافت طے کرکے چرار شریف پہنچے اور وہاں پر روایتی بانڈ کا اہتمام کیا۔اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں رحمت باراں کی خاطر اتوار کے روز دو رکعت نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ وہاں پر نماز ظہر کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد تاریخی نفل ٹینگ (جہاں پر علمدار کشمیر (رح) کا نماز جنازہ پڑھا یاگیا ) پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور دو رکعت نماز استسقا پڑھی گئی۔