٭ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور 5 اگسٹ کے بعد کے حالات اور پابندیوں کے نتیجہ میں کشمیر کی معیشت کو تقریباً 18 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بتایا کہ کشمیر کے خصوصی موقف کی منسوخی کے بعد انٹرنیٹ پر پابندی کے نتیجہ میں کئی شعبے متاثر ہوئے جن کا راست طور پر انٹرنیٹ پر ہی انحصار ہوتا ہے۔ چیمبر کے صدر شیخ عاشق احمد نے بتایا کہ ای ۔ کامرس بُری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ اس بات کا اندیشہ ہے کہ 2020 میں یہ بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا۔