سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات 90کی دہائی میں پیش آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انٹیلی جنس اطلاعات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، جس کی وجہ سے یہ واقعات پیش آئے۔ کشمیر میں اقلیتی فرقوں کو نشانہ بنانا نسل کشی نہیں بلکہ یہ نامساعد حالات کا ہی شاخسانہ ہے۔ پارٹی کے صوبہ جموں کے صدر دیویندر سنگھ رانا اور سینئر لیڈر سرجیت سنگھ سلاتھیہ کے مستعفی ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لیڈروں کا مستعفی ہونا پارٹی سے زیادہ میرے لئے ذاتی طور پر بڑا دھچکہ ہے ۔