کشمیری بھائیوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مودی نے توڑی اپنی خاموشی ،کہا کہ ان پرحملہ کرنے والے سر پھرے ہیں ، ریاستی حکومت سے اقدام کا مطالبہ کیا

,

   

مودی نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ کشمیریوں ہر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے ،کانپور کی ایک ریلی میں مودی نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ ملک میں اتحاد کے ماحول کو بنائے رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ حال ہی میں چند فرقہ پر ست تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں نے کشمیریوں کے ساتھ مار پیٹ کی تھی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لکھنو میں سر پھرے لوگوں نے ہمارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ جو حرکت کی تھی ریاستی سرکار نے فوری طور پر اسکے خلا ف اقدام کیا ہے ،میں دیگر ریاستی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جہاں بھی ایسی حرکت کی جائے تو فوری طور پر اقدام کیا جائے ۔اور اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
وہی پلوامہ حملے کے بعد فضائیہ اسٹرائک پر بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے جو اسٹرائک کی ہے ، اسے سارے ملک نے دیکھا ہے،لیکن افسو س کی بات ہے کہ ہمارے ہی گھر میں فوج کے حملے کو نیچا دیکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پاکستان کو پسند آنے والی باتیں اس ملک میں کی جا رہی ہے ۔
مودی نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کی لڑائی سے دہشت گرد بوکھلا گئے ہیں،اسکا نتیجہ یہ ہے کہ کشمیر میں پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا،جس طرح ہماری حکومت کاروائی کر رہی ہے وہ مزید بوکھلا جائیں گے۔ ہمیں محتاط رہتے ہوے ملک کے لیے اپنے فرائض کو نبھانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان پر پوری دنیا کا دباؤ ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کاروائی کریں ، ایسے میں ہندوستان کے کسی بھی شخص کو پاکستان کے حمایت والے بیان نہیں دینے چاھیئے ،مودی نے سوال کیا کہ انکو ایسا کرنا زیب دیتا ہے ؟ مت بھولئے اپکے بیان پر پاکستان کی دنیا میں تذبذب پھیل رہا ہے ۔
(سیاست نیوز)