حیدرآباد۔/23 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے کتہ پیٹ میں واقع گڈی انارم فروٹ مارکٹ 25 ستمبر کی شب سے بند ہوجائے گی اور یکم اکٹوبر سے باٹا سنگارم کے لاجسٹک پارک سے فروٹس کی فروخت کے کاروبار کا آغاز ہوگا۔ گڈی انارم مارکٹ کمیٹی کے انچارج صدرنشین متیم ریڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ ماضی میں کورونا بحران کے پیش نظر گڈی انارم مارکٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا اور کوہاڈ کو منتقل کیا گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے وہاں سہولتیں نہ ہونے پر تاجرین نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد گڈی انارم میں دوبارہ فروٹس کے کاروبار کا آغاز ہوا تھا۔ حکومت موجودہ مارکٹ کی اراضی پر سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ حال ہی میں وزراء کی کمیٹی نے مارکٹ کا دورہ کرتے ہوئے اس کا جائزہ بھی لیا تھا جس کے پیش نظر 25 ستمبر کی شب سے یہ مارکٹ بند کردی جارہی ہے۔ ن