کلمہ طیبہ کی فضیلت

   

آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا جو شخص اچھی طرح سے وضو کرے اور آسمان کی طرف دیکھ کر کلمہ پڑھے اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ پڑھنے والے کو نہ قبر میں وحشت ہوگی اور نہ قبر سے اُٹھنے کے بعد ،ہر وقت کلمہ پڑھنے والا بخشا جائے گا ۔ اگر ایک پلّہ میں کلمہ رکھ دیا جائے اور دوسرے میں سارے زمین و آسمان تو کلمہ والا پلّہ وزنی ہوگا ۔ ایک آدمی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر کہا یا رسول اﷲ ﷺمیں بہت گناہگار ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا تیرے گناہ زیادہ ہیں یا بارش کے قطر ے ؟ کہا میرے گناہ ۔ آپ ﷺ نے فرمایا تیرے گناہ زیادہ ہیں یا اﷲ کی رحمت ۔ تو اس نے کہا اﷲ کی رحمت ۔ آپ ﷺ نے فرمایا پڑھ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۔ جو کلمہ پڑھتا ہے اس کے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور وہ بخشا جائے گا ۔ ہرچیز کی ایک کنجی ہوتی ہے اور جنت کی کنجی کلمہ پڑھنا ہے۔ کلمہ پڑھنے سے جہنمی جنتی بن جاتا ہے ۔ آپ ﷺ کاارشاد ہے کہ جو شخص وضو بے وضو کثرت سے کلمہ پڑھتا رہے گا تو اﷲ تعالیٰ اس کیلئے جہنم کی آگ حرام کردیں گے ۔ اور جو رات دن میں ہزار مرتبہ کلمہ پڑھے گا اس کو سات چیزیں ملیں گی ۔۱: سکرات کی موت آسان ہوگی ۔ ۲ :دنیا سے باایمان جائے گا ۔ ۳: قبر کشادہ ہوگی ۔ ۴: قبر میں منکر نکیر کو اچھی صورت میں دیکھے گا ۔ ۵: اس کو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے ۔ ۶:اس کے نیکیوں کا پلہ جھک جائے گا ۔ ۷: پل صراط پر سے وہ بجلی کی طرح سے گزر جائے گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنی زندگی میں ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھے گا تو اﷲ تعالیٰ دوزخ کی آگ اس پر حرام فرمادیں گے اور جو ہر روز سو مرتبہ کلمہ پڑھے گا تو قیامت کے دن اس کا چہرہ چودھویں چاند کی طرح چمکدار ہوگا ۔