نشہ سے پاک ہندوستان تقریب کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گولکنڈہ اردو میں انعقاد
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کلکٹر حیدرآباد انودیپ درشٹی نے کہا کہ سماج کو نشہ سے پاک بنانے میں سماج کے تمام طبقات بالخصوص طلبہ اور اساتذہ کلیدی رول ادا کریں ۔ تب ہی ہمارا معاشرہ نشے کی لعنت سے پاک ہوگا تو ہماری ہمہ جہتی ترقی میں مزید تیز رفتار ترقی ہوگی ۔ کلکٹر حیدرآباد نے پیر 12 اگست کو حیدرآباد کے گولکنڈہ منڈل میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اردو گولکنڈہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان ( نشہ سے پاک ہندوستان ) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور طلباء وطالبات اور اساتذہ کو حلف دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہماری ریاست تلنگانہ سے منشیات کے خاتمہ کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ۔ ہماری اس مہم سے سماج میں مثبت تبدیلی آئے گی جس کے بعد روشن اور تابناک دور کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر ضلع مہتمم تعلیمات حیدرآباد محترمہ آر روہنی ، ڈپٹی ای او گولکنڈہ رامنا راجو ، ڈپٹی آئی او ایس محمد مقبول احمد تحصیلدار گولکنڈہ ڈی اہالیہ ڈائرکٹر محکمہ بیورو معذورین شلیجہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر راجندر ، ومشیکا ( سنٹرل ٹیم ) اور دیگر مہمان موجود تھے ۔ تمام معززین کا صدر معلمہ سنگوری مائتری کے علاوہ اساتذہ سید یونس ، ام عائشہ ، احمد علی طیب ، اکرام الباقی ، رضوان علی ، ایس سریش ، انیس النساء ، محمد رفیع ، نجم النساء بیگم ، محمد آصف شریف ، گرم راجو ، کوثر سلطانہ ، ڈاکٹر شفیق احمد ، فرحانہ بیگم ، سیدہ معراج النساء ، محمد کمال احمد ، محمد وقار الدین ، رحمت اللہ خاں ، اشرف عالم خاں ، ایم اے رفیق بھی موجود تھے ۔ کلکٹر نے کہا کہ نشہ کی عادت سے جسمانی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔ اس کے صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بعض لوگ بالخصوص نوجوان نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہیں اور بھیانک حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے سبب نہ صرف وہ اپنی قیمتی زندگیوں سے محروم ہوجاتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔ انہوں نے منشیات کے خاتمہ کے خلاف شعور کو وقت کا تقاضہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف انفرادی اور اجتماعی طور پر حصہ لینے کا مشورہ دیا ۔۔ 2