حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : ورلڈ ٹراما ڈے کے موقع پر کمس ہاسپٹل کے ایک ادارہ سن شائین بون اینڈ جوائنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے حادثات کے تدارک کے لیے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے وی گورو ریڈی ، چیف جوائنٹ ری پلیسمنٹ سرجن ، کمس سن شائین ہاسپٹل نے کہا کہ سڑک حادثات کے تدارک کے لیے ڈاکٹرس ، عوام اور پولیس کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ دنیا بھر کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان حادثات کے ٹاپ 3 میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو ریاستیں ٹاپ 5 میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط کی گئی تو 30 تا 40 فیصد حادثات کا تدارک کیا جاسکتا ہے ۔ زیادہ تر حادثات حالت نشہ میں گاڑی چلانے ، ٹریفک قواعد کی پابندی نہ کرنے ، سگنل جمپ کرنے اور سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نا پہننے کی وجہ سے ہورہے ہیں ۔ بیگم پیٹ ٹریفک انسپکٹر ایس آنند نے کہا کہ ہر ایک کو ٹریفک قواعد پر عمل کرنا چاہئے ۔ بعد ازاں ڈاکٹر اے وی گورو ریڈی نے مسٹر آنند کے ساتھ حادثات کے تدارک کیلئے عوام میں بیداری پیدا کرنے ایک خصوصی ٹرک کو جھنڈی دکھائی ۔۔