٭ ترکی میں ایک کمسن لڑکی نے اپنے پانچ سالہ بھائی کو موت کے منہ سے بچا لیا جب لفٹ کے دروازہ میں ایک رسی اس کے بھائی کے گلے میں پھنس گئی اور اس کو گردن کے بل اوپر گھسیٹنے لگی۔ اس منظر کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں اس لڑکی کو اپنے بھائی کے پاؤں پکڑتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ گردن پر دباؤ کو کم کیا جاسکے۔ اس حالت پر کنٹرول کے بعد اس نے چستی سے بٹن دبا کر لفٹ کو روک دیا اور اپنے بھائی کو پھانسی کے پھندہ سے بچا لیا۔
