کمشنر بلدیہ نظام آباد سے ایم اے قدوس کیقیادت میں کانگریس کارپوریٹرس کی ملاقات

   

نظام آباد۔ 8 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر کے عہدہ پر تبادلہ ہو کر آئے دلیپ کمار سے کانگریس پارٹی سے وابستہ سینئر کارپوریٹر بلدی ڈیویژن نمبر 58 یم اے قدوس کی قیادت میں کمشنر بلدیہ دلیپ کمار سے ان کے چیمبر میں کانگریس کارپوریٹرس نے خیر سگالی ملاقات کی اور شالپوشی کرتے ہوئے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سینئر کارپوریٹر یم اے قدوس نے کمشنر بلدیہ دلیپ کمار سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیئے , صاف صفائی و کچرے کی نکاسی ، پینے کے پانی کی موثر سربراہی ، اسٹریٹ لائیٹس کی بہتر نگہداشت کے علاوہ آعظم روڈ پر منظور کئے گئے دومین کلورٹس کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروائی اسکے علاوہ دیگر کارپوریٹرس نے بھی اپنے اپنے بلدی مسائل کو پیش کیا۔ جس پر کمشنر بلد یہ دلیپ کمار نے ترقیاتی کاموں اور بلدی مسائل کا جائیزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات کا تیقن دیا اس موقع پر کانگریس کارپوریٹرس و انچارج کارپوریٹرس مرود ولا ارون کمار ڈویڑن نمبر 47 ، شیوا چرن ، پنچا ریڈی سوری ، مچکور نوین، رائے سنگھ کروا گنگا دھر کو مل نرش ہارون خان کو بھی موجود تھے۔