کمشنر حیڈرا کا مختلف جھیلوں کا معائنہ

   

حیدرآباد۔ یکم: مارچ (سیاست نیوز) حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے پانچ جھیلوں کا معائنہ کیا جنہیں ایجنسی نے پہلے مرحلہ میں ازسرنو بنانے کا کام لیا ہے۔ مادھو پور میں سنم چیرو اور تھمڈی کنڈ، کوکٹ پلی کے نلاچیرو، اپل کے نلڈ چیرو، اور راجندر نگر کے ایم رکن الدین الدولہ جھیل کا معائنہ کرتے ہوئے ان تمام جھیلوں کی بحالی اور خوبصورتی کے کاموں کا زمینی سطح پر معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جھیلوں کی بحالی اور خوبصورتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ حیڈرا کمشنر نے اپنے دورہ کے موقع پر مقامی افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ حیڈرا کے ساتھ تعاون کریں۔ اس پراجکٹ کے لئے 58.5 کروڑ روپے کا بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے۔ آئندہ موسم
برسات سے قبل جھیلوں کی بحالی کو ممکن کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ جب سے حیڈرا کا قیام عمل میں آیا ہے عوام کی جانب سے جھیلوں پر کئے گئے قبضوں کی شکایتیں مسلسل وصول ہو رہی ہیں اور حیڈرا ان تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے جھیلوں کی بحالی کرے گی اور انہیں خوبصورت بنایا جائے گا۔ ش