دہلی، 26 نومبر(ایجنسیز) قومی دارالحکومت دہلی میں معروف کملہ پسند کمپنی کے مالک کمل کشور کی بہو دیپتی چورسیا (40 سالہ) کی مبینہ خودکشی نے شہر میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔ دیپتی کی لاش ان کے گھر سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی، جس کے بعد فوراً پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں۔ پولیس کے مطابق گھر سے ایک ڈائری ملی ہے، جس میں دیپتی نے اپنے شوہر ہری پریت چورسیا کے ساتھ جاری گھریلو تنازعات اور ذہنی دباؤکا ذکرکیا ہے۔ دیپتی اور ہری پریت کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک 14 سالہ بیٹا ہے۔ واقعہ کے بعد دیپتی کی لاش کو صفدرجنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔