کملیش تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی انکشافات

   

لکھنؤ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کے قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے جس میں اس قتل کے کئی انکشافات ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ تیواری پر 15 بار چاقو سے وار کیا گیا اور اس کے چہرے پر گولی ماری گئی، گلے کو کاٹنے کی کوشش بھی کی گئی۔ حملہ آور نہیں چاہتے تھے کہ کسی بھی حالت میں وہ زندہ رہے۔ یوپی پولیس کی خصوصی ٹیم نے کیس کی تحقیقات شروع کی ہے۔ حملہ آوروں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اسے گولی مار دی کہ وہ حملہ میں زندہ نہ رہے۔ اس کے چہرے پر گولی لگی تھی۔ ڈاکٹروں نے اس کا پوسٹ مارٹم کرکے کھوپڑی کے پچھلے حصہ میں 0.32 گولی کو نکالا ہے۔ اس معاملہ میں اب تک 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔