کنبھ سے واپس لوٹنے والوں کے لئے دہلی حکومت نے کیا 14دنوں کا ہوم قرنطین لازمی

,

   

نئی دہلی۔ دہلی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دہلی کے ان کے مکینوں کو جو ہری دوار میں کنبھ جاکر واپس لوٹ رہے ہیں واپسی پر گھر میں 14دنوں تک خود کو قرنطین کرنا لازمی قراردیاہے۔ جو کوئی بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

چیف سکریٹری وجئے دیو کی جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ ”دہلی کے وہ تمام رہائیشی جنھوں نے جاریہ کنبھ گئے ہیں‘ دہلی واپسی پر انہیں 14دنوں تک خود کو گھر میں قرنطین کرنا لازمی ہوگا“۔

انہوں نے ایک سرکاری لیٹر میں مزید کہاکہ ”کنبھ میلا اپریل4اور اپریل17کے درمیان دہلی حکومت کی ویب سائیڈ پر فراہم کردہ لنگ پر ان کی تفصیلات24 گھنٹوں میں درکار ہیں“۔

مذکورہ لیٹر میں کہاگیاہے کہ ”جو لوگ کنبھ 18اپریل سے 30اپریل کے درمیان جارہے ہیں انہیں دہلی سے روانہ ہونے سے قبل اپنی تفصیلات درج کرانے ہوں گے۔ اس سے کنبھ میلا جانے والے تمام لوگوں کی موثر انداز میں حکومت نشاندہی کرسکے گی“۔

اس میں مزید کہاگیا ہے کہاگر کوئی جو کنبھ میلا جاکر ائے ہیں اور اپنے جانکاری دینے میں ناکام ہوگیا ہے تو اس کو ادارہ جاتی قرنطین مرکز دو ہفتوں کے لئے بھیج دیاجائے گا۔ ہری دوار میں کنبھ کے دوران 1700لوگ کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔

ہندوؤں کے بڑے اجتماعی میں اکٹھا ہونے والے لاکھوں لوگ بڑ ے پیمانے پر ماسک نہیں لگاکر اور سماجی دوری کو نظر اندا ز کرتے ہوئے کویڈ پروٹوکال کی دھجیاں آڑا رہے ہیں۔

درایں اثناء ہفتہ کے روز دہلی میں 24گھنٹوں کے دوران کویڈ19کے 24,374معاملات درج کئے گئے ہیں ایک دن میں اب تک کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہاں پر دہلی میں فی الحال 70,000سرگرم معاملات ہیں۔