پچھلے پانچ دنوں میں ہری دوار میں کویڈ19کی جانچ میں جملہ 2167لوگ مثبت پائے گئے ہیں‘ یہ وہ مقام ہے جہاں پر ایک ماہ تک چلنے والا کنبھ جاری ہے
ہری دوار۔ جمعہ کے رو ز چیف میڈیکل افیسر نے کہاکہ ہری دوار میں جاری کنبھ کے دوران کویڈ19کی جانچ میں 30سادھوں کو شہر میں مثبت پایاگیاہے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ہری دوار چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر ایس کے جہا نے کہاکہ ”اب تک کویڈ19کی جانچ میں 30سادھوؤں کو مثبت پایاگیاہے۔
میڈیکل ٹیمیں اکھاڑا جارہے ہیں اور آر ٹی پی سی آر سادھوں کی جانچ مسلسل کررہی ہے۔اپریل17کے بعد اس مشق میں تیزی لائی جائے گی“۔مذکورہ سی ایم او نے کہاکہ ہری دوار سے کویڈکے مثبت لوگوں کو گھر میں قرنطین کے لئے بھیجا جارہا ہے وہیں جو لوگ باہر سے ائے ہیں انہیں اسپتال میں داخل کیاجارہا ہے۔
ڈاکٹر جہا نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ کویڈ مریض جو زیادہ خراب حالت میں ہیں انہیں ریشکیش کے اے ائی ائی ایم ایس کو بھیجا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ہری دوار کے اسپتالوں میں ایسی کو ئی خوف وہراسانی کی حالت نہیں ہے۔
درایں اثناء مہا نیروانی اکھاڑہ کے سربراہ کپل دیو جو چترکوٹ‘ مدھیہ پردیش سے ہری دوار میں کنبھ میں شامل ہوکر ائے‘ چہارشنبہ میں اسپتال میں دہرادون میں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ہے۔
پچھلے پانچ دنوں میں ہری دوار میں کویڈ19کی جانچ میں جملہ 2167لوگ مثبت پائے گئے ہیں‘ یہ وہ مقام ہے جہاں پر ایک ماہ تک چلنے والا کنبھ جاری ہے۔
اتراکھنڈ اسٹیٹ کنٹرول روم کے بمواب اپریل 10کے روز کویڈ19کے 254مثبت معاملات پائے گئے ہیں جبکہ 11اپریل کے روز386‘ اپریل12کے روز408اور اپریل13کے روز594اور اپریل14کے روز 525لوگ مثبت پائے گئے ہیں۔
درایں اثناء عہدیداروں نے کہاکہ ملک میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے باوجود کنبھ 30اپریل تک جاری رہے گا۔