نئی دہلی۔ اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے 60اردو اساتذہ جو کنٹریکٹ پر دہلی کے مختلف اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، انھیں حکومتِ دہلی کے محکمہئ تعلیمات نے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے بھی ان کی خدمات کو بحال رکھا ہے ۔یہ جانکاری آج یہاں ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔ واضح رہے کہ تقریباً60ارد و اساتذہ دہلی کے مختلف سرکاری، نیم سرکاری اور سرکار سے امداد یافتہ اسکولوں میں اردو اساتذہ کے طور پر اپنی خدمات انجام رے رہے ہیں۔ وائس چیئرمین اردو اکادمی، دہلی حاجی تاج محمد نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، وزیر تعلیم منیش سسودیا اور محکمہئ تعلیمات کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے اور اساتذہ سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی خدمات سے اسکولوں کے طلبا کی اس طرح تعلیم و تربیت کریں کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار ہوں اور ادب و تعظیم کے ساتھ خود بھی ترقی کریں اور اپنے والدین کا بھی نام روشن کریں۔