ممبئی۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ”دی لائن کنگ“ کی عالمی ورثے کاحصہ بن گئے ہیں اور آنے والے لائیو ایکشن فلم کے ہندی ورژن میں کانگ موفسا کے طور پر اپنا وائس اور دے کر دلوں کو جیت لیاہے۔
جمعہ کے روز ہندی ورژن کے ٹریلر کا ٹوئٹ کے ذریعہ ایس آر کے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اس عالمی ورثے کا حصہ بناکر کافی خوشی حاصل ہوئی ہے“
Delighted to be a part of this global legacy. In Cinemas 19th July. Yaad Rakhna. #TheLionKing @disneyfilmindia https://t.co/T2OfU4JspC
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 28, 2019
اس کے بعد سے مجازی دنیامیں ٹریلر تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا۔ایک یوزر نے لکھا کہ”گلوبال لیگسی کی گلوبال اسٹار سے ملاقات۔ ایس آر کے“۔
وہیں ایک اور نہ کہاکہ”مجھے آپ وہاں محسوس ہورہے ہیں شاہ رخ‘ موفساکو اپنی آواز دے کر انٹرٹینمنٹ کے محور کو آپ نے مکمل کردیا“۔
بکرم دگل اسٹوڈیو انٹرٹینمنٹ‘ڈیزنی لینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”موفسا ایک تاریخی کردار ہے۔
ہمیں شاہ رخ کی تاریخی آواز سے کوئی دوسری آواز نہیں مل سکتی تاکہ ہندی میں موفساکولانے کے لئے“۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ٹریلرپر مداحوں کے ردعمل سے ہمیں کافی حوصلہ ملا ہے“۔ڈبنگ کے متعلق بات کرتے ہوئے دگل نے کہاکہ ”ڈبنگ کے دوران ساری ٹیم نے کافی مزاہ کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے ہمیں زوردیاکہ انجام دی گئی تمام ڈبنگ سنیں اور اس میں درکار تبدیلوں کو قطعی ڈبنگ سے قبل پورا کریں۔ شاہ رخ خان نہایت پیشہ وارانہ انداز میں کام کرتے ہیں“۔
شاہ رخ نے اپنے بیٹے آریان کے ساتھ اس کی ڈبنگ کی ہے جس نے مجوزہ فلم میں سمبھا کے کردار کے لئے اپنی آواز دی ہے۔
مذکورہ فلم ”دی لائن کنگ“ کے ہندی ورژن پر کام اسکرین رائٹر کے طور پرکام کرنے والے میور پوری نے زوردیا کہ شاہ رخ ”مکمل طور پر ڈائرکٹر کے اداکار اور رائٹر کے اداکار ہیں“۔
پوری نے ائی این ایس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”وہ اسٹار کے طور نہیں بلکہ ورکر کے طور پر ائے۔ انہوں نے اپنے شاندار صلاحتیں اس میں ڈال دی ہیں‘ شاہ رخ کی موجودگی پراجکٹ کے لئے ایک بڑی جیت ہے“۔
شاہ رخ نے موسی کے طور پر کہاکہ ”میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں او رہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا۔ بس یاد رکھنا کے تم کون ہو‘ ایک سچار راجا“۔
اس ٹریلر میں شاہ رخ سمبھا کو بہتر راجہ بنانے کا حوصلہ اور سلیقہ دیتے ہوئے بھی سنائی دئے۔
ہندی ورژن کے لئے ڈئزنی انڈیا نے اشیش ودیارتھی‘ شریا تالپڈے‘ سنجے مشرا اور اسرانی کو ساتھ لیاہے۔
اشیشن نے اسکار‘ شریا نے ٹائمون‘ سنجے نے پومبا اور اسرانی نے زازو کو اپنی آواز دی ہے۔
فلم’’دی جنگل بک“ کے مشہور ڈائرکٹر جان فاواریوں نے لائیو ایکشن فلم کو ورلڈ آف ڈئزنی کلاس سے دوبارہ تیار کیاہے۔ یہ فلم سنیماگھروں میں 19جولائی کوانگریزی‘ ہندی‘ تامل او رتلگو میں ریلیز کی جائے گی