کولکاتا: مرکزی وزار ت داخلہ کے ذریعہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی پلس کٹیگری کی سیکیورٹی فراہم کئے جانے بعد ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر اس اداکارہ کو کن بنیادوں پر یہ سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔مہوا نے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہندوستان جیسے ملک میں جہاں آبادی کے لحاظ سے پولیس پرسونل کی کمی ہے ، وائی پلس زمرے میں بالی ووڈ ایکٹرس کی سیکیورٹی کو کس طرح ترجیح دی جاسکتی ہے ؟کنگنا کو ترجیحی سکیوریٹی دینے کا کیا جواز ہے ۔