بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا خاندان اب فلموں کے علاوہ ہوٹل کاروبار میں بھی قسمت آزمانے جارہا ہے۔ کنگنا کی مینجر اور بہن رنگولی نے منالی میں ایک ستارہ ہوٹل کی شروعات کی ہے۔ نوراتری کے موقع پر اس کی شروعات کی گئی ہے۔ رنگولی نے سوشل میڈیا میں اس کی تشہیر بھی شروع کردی ہے۔ انہوں نے دوستوں اور جاننے والوں سے ان کے منالی میں واقع ہوٹل میں ٹھہرنے کی گذارش کی ہے۔ بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے منالی کی آب وہوا سے متاثر ہوکر لندن کے بجائے منالی میں بسنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے سال ہی منالی میں بنگلے کی تعمیر کرکے انہوں نے اس میں داخلہ لیا اس کے بعد ان کی بہن رنگولی نے بھی منالی میںزمین خریدی اب یہاں ایک ہوٹل بنکر تیار ہوگیا ہے۔