٭ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ممبئی میں واقع اپنے بنگلہ کے اندر قائم آفس کا معائنہ کیا ۔ کل ہی بی ایم سی والوں نے اس آفس کو غیرقانونی قرار دیکر منہدم کردیا تھا۔ بامبے ہائیکورٹ نے بعدازاں بی ایم سی کی جانب سے کنگنا کے آفس کو منہدم کرنے پر حکم التوا جاری کیا تھا۔ اس انہدامی کارروائی پر کنگنا رناوت نے چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ’’آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا‘‘۔