کریم نگر۔/24 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل گورنمنٹ کالج ملنا کی اطلاع کے بموجب شہر کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ جونیر کالج برائے زکور سے فارغ 6 طالبات کو تعلیمی سال 2018-19 کیلئے بہترین تعلیمی مظاہرے پر مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے 70000 روپئے کی اسکالر شپ کیلئے منتخب کیا گیا۔ سال دوم میں ایم پی سی سے زیر تعلیم ناظرین فاطمہ 955/1000 ، سوہلاسمرین 912/1000 اور حفیظہ ماہین 902/1000 اور بی پی سی سال دوم سے کامیاب 918/1000، سمیہ لبنیٰ 898/1000 ، ثناء سمیہ 989/1000 ۔ سال 2018-2019 میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں شامل ہیں۔ کالج کے پرنسپل ملنا، لکچررس احمد محی الدین، رحمت علی، محمد احتشام الدین، محمد عبدالمعید، محمد اسلام الدین، محمد ضیاء الدین، آمنہ، شاہد باور، سارہ نشاط کے علاوہ سابق پرنسپل ظفر عالم خان اور دیگر نے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور جاریہ تعلیمی سال میں اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے گورنمنٹ جونیر کالج برائے زکور میں داخلہ دلوانے کی اپیل کی۔
