نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج اُن بچوں کے رول کو سراہا جنھوں نے کورونا وائرس بحران کے دوران ہاتھ صاف رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے تعلق سے بیداری لائی ۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ جیتنے والوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے مودی نے تمام بچوں کی تعریف کی اور کہاکہ اُنھیں اپنی اچھی کوششیں جاری رکھنی چاہئے ۔ ایوارڈ یافتگان میں بہار کی وہ لڑکی شامل ہے جو کورونا بحران کے دوران مدھیہ پردیش میں پھنسے اپنے باپ کو وطن واپس لانے کیلئے نکل پڑی تھی ۔ اُس نے سائیکل پر مشقت بھرا سفر کیا اور اپنے والد کو لے کر گاؤں واپس ہوئی ۔