نوجوان اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں اہم رول نبھائے ، عالمی یوتھ کانفرنس سے کے ٹی آر کا ورچول خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران تلنگانہ نے ہی سارے ملک کو ویکسین فراہم کیا ہے ۔ ملک میں تلنگانہ واحد ریاست ہے ، جو گھر گھر پینے کا پانی سربراہ کرتی ہے ۔ ضلع رنگاریڈی کے نندی گام منڈل کے چیگور میں کنہا شانتی ونم میں جاری عالمی یوتھ کانفرنس کو زوم سسٹم کے تحت خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت جنگلات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ گرام پنچایتوں کے فنڈز میں 10 فیصد فنڈز گرین بجٹ کو مختص کئے جارہے ہیں ۔ 8 سال کے دوران تلنگانہ میں 240 کروڑ پودے لگائے گئے ہیں جن میں 85 فیصد پودے بہ حیات ہیں ۔ اس کے علاوہ شہروں کے ساتھ دیہاتوں کی مساوی ترقی کے لیے ’ پلے اور پٹنہ ‘ باٹا پروگرامس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے سارے ملک میں شہری علاقے تلنگانہ میں بڑی تیزی سے وجود میں آرہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں ملک کے ٹاپ 20 گاؤں کے لیے ایوارڈس کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں 19 گاؤں کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تلنگانہ کے مواضعات کتنی تیزی سے ترقی کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ساوچھ سرویکشن میں بھی ریاست کے 12 میونسپلٹیز کو مرکزی حکومت نے ایوارڈس کے لیے منتخب کیا ہے ۔ ریاست میں آئی ٹی اور زرعی شعبے بڑی تیزی سے ترقی کررہے ہیں ۔ ٹی ایس آئی آئی سی کے ذریعہ صنعتی شعبہ میں ایک نئے سنگ میل کا آغاز ہوا ہے ۔ سرمایہ داری کو فروغ دینے کے لیے 15 دن میں صنعتوں کے قیام کے لیے منظوری دی جارہی ہے ۔ کے ٹی آر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سماج کے بارے میں با شعور رہے ۔ اخلاقی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ابھاریں ۔ اپنے نشانہ کو عبور کرنے محنت و مشقت کریں ۔ روزگار حاصل کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بنیں صنعت کار بنے اس معالے میں حکومت بہ صلاحیت نوجوانوں کو مکمل حوصلہ افزائی کرے گی ۔۔ن