کورونا: بزرگ شہریوں کی مناسب دیکھ بھال کے لئے مرکز کو ہدایات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ 19 وبا کے دوران تنہا رہنے والے بزرگ شہریوں کی مناسب دیکھ بھال کے اقدامات کو یقینی بنائے ۔جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر سبھاش ریڈی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مرکزی وزارت سماجی انصاف اورتفویض اختیار کو ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائے کہ ان بزرگ شہریوں کی بڑھاپے کی پنشن بروقت وصول ہو جائے ۔عدالت نے یہ بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ کورونا وبا کے دوران تنہا رہنے والے بزرگ شہریوں کی درخواست پر بروقت مدد فراہم کی جانی چاہئے ۔ جسٹس بھوشن نے کہا کہ تنہا رہنے والے بزرگ شہریوں کو ضروری سامان اور خدمات کی فراہمی کے لئے خصوصی خیال رکھنا چاہئے ۔ ریاستی حکومتوں کو بھی کسی بھی تعاون کی درخواست پر فوری طور پر عمل کرنا چاہئے ۔عدالت عظمیٰ کی یہ ہدایت نامہ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اور سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر اشونی کمار کی درخواست پر جاری دی ہے –