حیدرآباد ۔ /9 جون (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل انتظامیہ کی لاپرواہی کا واقعہ سامنے آیا جب کورونا سے فوت ایک مریض کی نعش کی بجائے عملہ نے دوسرے شخص کی نعش آخری رسومات کیلئے شمشان بھیج دی ۔ بتایا گیاکہ بیگم پیٹ گرومورتی لین کے ایک شخص کی کورونا سے موت ہوگئی تھی اور آخری رسومات کیلئے شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا ۔ متوفی کے ورثاء کو بھی اطلاع دی گئی تھی لیکن نعش کو دیکھنے کے بعد رشتہ دار حیرت کا شکار ہوگئے کیونکہ غلط نعش کو شمشان گھاٹ منتقل کیا تھا ۔ اس لاپرواہی کے بعد ہاسپٹل کی طبی ٹیم و متوفی کے رشتہ داروں میں بحث و تکرار ہوگئی اور پولیس کی مداخلت کے بعد نعش کو دوبارہ گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔