کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت میں بہتری

   

نئی دہلی: ملک میں کووڈ-19 کے معاملات دن بہ دن کم ہوتے جارہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,972 لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں اور پورے ملک میں اب تک 4,40,09,525 لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.96 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں میں کوویڈکے فعال کیسوں کی تعداد میں 1379 کی کمی آئی ہے ، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 40979 رہ گئی ہے اور یومیھ انفیکشن کی شرح 1.12 فیصد ہے ۔فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد ہے۔