نئی دہلی : ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 111 افراد کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کووڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44151219 ہو گئی ہے ، صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.61 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1781 ہو گئے ہیں اور اسی دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 530748 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔