شنگھائی : چینی شہر شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے روزمرہ زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ اس شہر میں دو ماہ تک سخت لاک ڈاؤن نافذ رہا، جس کی وجہ سے شہری گھروں میں قید ہو گئے تھے۔ چینی کمرشل حب شنگھائی میں ان سخت پابندیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی نقصان ہوا ہے۔ نئے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد چینی حکومت نے بیجنگ اور شنگھائی میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی بھی ان شہروں میں نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔