شملہ : کانگریس نے آج دعویٰ کیاکہ کورونا بحران کے دوران لاتعداد لوگ بیروزگار ہوگئے، کروڑوں افراد کی نوکریاں چلی گئیں، معاشرہ کے ہر طبقہ کی اوسط آمدنی گھٹ گئی لیکن حیرت انگیز طور پر بی جے پی کی کمائی اِس مدت کے دوران 50 فیصد بڑھ کر 3623.28 کروڑ ہوگئی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان دیپک مشرا نے بتایا کہ تازہ اعداد و شمار تعجب خیز ہیں کیوں کہ جب پوری انسانیت پر بحران کا عالم تھا ، ایسے حالات میں بی جے پی کی آمدنی کیسے بڑھ گئی۔