کورونا متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے علیحدہ وارڈز کی تیاری

   

حیدرآباد۔9 جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں تمام سرکاری و غیر سرکاری و تدریسی ہاسپٹلس میں کورونا متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے علحدہ وارڈس تیار کئے جائیں اور کورونا متاثر حاملہ خواتین اور موٹاپے کا شکار خواتین کو علحدہ وارڈس میں خصوصی علاج کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کے رمیش ریڈی نے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ دواخانوں کیلئے یہ احکام جاری کئے اور کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حاملہ خواتین کا بہتر علاج ناگزیر ہے اور سابق میں کورونا کی دو لہر کے دوران بھی حکومت سے زچگی خانوں کے علاوہ ٹیچنگ ہاسپٹلس میں حاملہ خواتین کیلئے خصوصی وارڈس بنائے گئے تھے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس موجود آئی سی یو کے علاوہ دیگر سہولتوں بالخصوص وینٹیلیٹراور آکسیجن کی سہولت کے ساتھ حاملہ خواتین کے علاج کے لئے وارڈس بنائے جائیں اور اگر کوئی حاملہ خواتین دیگر عوارض کے ساتھ کورونا وائرس کا شکار ہوتی ہیں تو انہیں گاندھی ہاسپٹل سے رجوع کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔