بیجنگ ؍ جینیوا ؍ نئی دہلی۔ عالمی وبا کوورنا وائرس کے قہر سے دنیا میں اب تک تقریباً 1.80 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث 6.84 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر مقام ہے ، جبکہ ہلاکتوں تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17,795,047 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کے باعث 684,111 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،620,419 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 154,361افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2,707,877 افراد اس وبا کے شکار ہوچکے ہیں جبکہ 93,563افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 54 ہزار سے زیادہ نئے کیسزسامنے آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھ کر 17 لاکھ 50 ہزار 724 پر پہنچ گئی ہے اور اب تک 37,364 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ،وہیں مجموعی 11,45, 630,مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جبکہ اس وقت کورونا کے 5،67،730ایکٹو کیسز ہیں۔ کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں روس چوتھے مقام پر ہے۔